کراچی (روزنامہ اوصاف) کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ۔ نیپرا نے بجلی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نیپرا نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔ صارفین سےستمبر کے بلوں میں وصولی کی جائے گی ۔ کے الیکٹرک نے قیمت میں 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی جس پر عوامی سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی ٹیرف میں 36 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔
عید سے قبل عوام کیلئے بری خبر قیمتو ں میں اضافے کا نو ٹیفکیشن جاری
