ملک کی سلامتی چاہتے ہیں تو تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں،فضل الرحمان نے دھمکیاں شروع کردیں ، کیاکیا کہہ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قومی امور میں نرم یا سخت مداخلت ہرگز قبول نہیں کریں گے،اگر ملک کی سلامتی چاہتے ہیں تو تمام ادارے اپنی حدود میں رہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ادارے اپنے دائرہ اختیار کی حدود سے تجاوز نہ کریں،اسی تجاوز سے بحران پیدا ہوتے ہیں اور پھر خود پیدا کردہ بحران کا علاج کرنے کے لئے وہی ادارے آ جاتے ہیں، یہ تماشا بند ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جس وقت عمران کی حکومت تھی تو عدالتیں اور مقتدرہ نے اسے مکمل اور غیرمشرط حمایت دی لیکن جب سے پی ڈی ایم کی حکومت آئی پارلیمانی اور انتظامی امور میں مداخلت شروع ہو گئی۔انہوں نے کہا کسی سے بلیک میل ہوں گے نہ دباو میں آئیں گے ،تمام فیصلے آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں طے ہوں گے۔عمران کی کوئی سیادی حیثیت نہیں حکومت آئین و قانون کے مطابق عمران دور کی کرپشن کی تحقیقات کرے اور بلاتفریق سب کا کڑا احتساب بھی کرے۔