جمعرات‬‮   6   مئی‬‮   2021
2

سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا



اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، ملک بھر میں سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 12 تا 13 فروری جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی، امیدواروں کی سکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 17 تا 18 فروری دائر ہوسکیں گی، امیدواروں کی حتمی فہرست
21 فروری کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2021 infodesk.pk . All Rights Reserved