چودھری شجاعت حسین کا ایک مرتبہ پھر واضح موقف سامنے آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اداروں پر تنقید کرنے والوں کی کیسے حمایت کر سکتا ہوں۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پرویز الہٰی میرے وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے، آج بھی ہیں کل بھی رہیں گے۔ میرا اداروں کے ساتھ 30، 40 سال سے تعلق رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداروں پر تنقید کرنے والوں کی کیسے حمایت کر سکتا ہوں کیونکہ ادارے ہیں تو پاکستان میں استحکام ہے۔ تنقید کرنا علیحدہ چیز ہے لیکن اداروں کے خلاف نازیبا زبان برداشت نہیں۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ادارے ملک کی سالمیت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور اداروں کے خلاف شرمناک زبان کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ محب وطن پاکستانی ایسی بات سنیں تو موقع پر اس کا منہ توڑ جواب دیں۔