بدھ‬‮   19   جنوری‬‮   2022
2

لاہور میں پیدائشی بیٹے کو والدین کچرے میں پھینک کر چلے گئے،بچے کی حالت کیسی ہے،انتہائی افسوسناک خبر



لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے کاہنہ میں سنگ دل والدین اپنے پیدائشی بیٹے کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک کر چلے گئے۔

کئی گھنٹے تک بچہ وہاں پڑا روتا رہا۔ کسی راہ گُزر نے پولیس کو اطلاع کی اور بتایا کہ پیدائشی بچہ کچرے کے ڈھیر میں پڑا ہوا ہے یہاں تک کہ اس کے ہاتھ پر کینولا بھی لگا ہوا ہے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کوطبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزی کے مطابق بچہ خیریت سے ہے اور اسے سپیشل وارڈ میں رکھا گیا ہے تاکہ اس کو ضروری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔ ڈی آئی جی آپریشنزعابد خان بھی بچے کے والدین کے بارے میں پتہ لگانے کے لیے مکمل کوششیں کر رہے ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2022 infodesk.pk . All Rights Reserved