بدھ‬‮   19   جنوری‬‮   2022
4

چڑیا گھر میں کارکن کو کاٹنے والے ٹائیگر کو گولی مار دی گئی،افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا؟جانیے



فلوریڈا(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر نیپلز کے چڑیا گھر میں صفائی کرنے والے عملے کے فرد کو کاٹنے پر ٹائیگر کو گولی مار دی گئی

جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔نیپلز Naples کے چڑیا گھر میں 8 سالہ ٹائیگر نے صفائی کرنے والے کارکن پر حملہ کر کے اس کا بازو دبوچ لیا۔شیرف نے اسلحے کے ذریعے ٹائیگر کو ڈرا کر بھگانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اور اسے گولی چلانی پڑ گئی۔ٹائیگر کے حملے میں زخمی ہونے والے کارکن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جانوروں کو کھلانا پلانا یا ان کے پنجرے میں جانا صفائی کرنے والوں کا کام نہیں۔ہلاک کیا جانے والا ویکو نامی ٹائیگر گزشتہ برس ہی نیپلز کے چڑیا گھر لایا گیا تھا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2022 infodesk.pk . All Rights Reserved