بدھ‬‮   19   جنوری‬‮   2022
6

محبت میں ناکامی یا فنی خرابی۔؟۔سلمان کے بہنوئی نے اداکار کے شادی نہ کرنے کی وجہ سب کو بتادی،مداح بھی بکابکا



ممئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے اداکار کی شادی سے متعلق گفتگو کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما کا کہنا ہے کہ سلمان کے کام کرنے کا انداز کچھ ایسا ہے کہ ان کے پاس شادی کا وقت نہیں ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آیوش شرما نے کہا کہ وہ سلمان خان کے سامنے اس موضوع کو نہیں چھیڑتے کیوں کہ جس طرح سے انہوں نے سلمان کو کام کرتے دیکھا ہے تو نہیں لگتا کہ ان کے پاس شادی کے لیے وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ جیسے بھی ہیں اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں اور وہ اپنے فیصلے خود لیں گے۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان کا طرز زندگی بہت سادہ ہے، وہ دو تین سال تک ایک ہی فون استعمال کرسکتے ہیں اور انہیں فونز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، انہیں کاروں، کپڑوں اور گھر میں موجود پرتعیش اشیاء میں کوئی دلچسپی نہیں، اگر آپ انہیں دو تین گھنٹوں کے لیے اکیلا چھوڑدیں تو وہ فلمیں دیکھنے میں وقت گزاریں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2022 infodesk.pk . All Rights Reserved