منگل‬‮   7   دسمبر‬‮   2021
7

الاؤنسز میںمزید 25فیصد اضافہ۔۔منظوری دیدی گئی۔۔موجیں ہی موجیں



لاہور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی ارکان نے تنخواہیں بڑھانے کا شور بلند کردیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے اراکین اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافے کی قرارداد پیش کی گئی۔رکن اسمبلی راحیلہ خادم کا کہنا تھاکہ اراکین اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافہ کیا جائے جبکہ ڈینگی اور دیگر الاؤنس بھی بڑھایا جائے۔اسمبلی میں ن لیگ کی پیش کردہ اراکین اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافے کی قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزير قانون کو فوری طورپر فنانس ڈویژن سے بات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی آئی اے کے کرائے تین سے چار گُنا بڑھ چکے ہیں، اراکین کے الاؤنس میں اضافہ کرایا جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک محمد عاطف کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کے الاؤنسز میں اضافے کی سفارش کی تھی۔رپورٹ میں سفارش کی گئی تھی کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزرا اور اراکین اسمبلی کے ماہانہ الاؤنسز میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے۔سفارشات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پارلیمانی اراکین کو اردلی کی خدمات حاصل کرنے کیلئے 21 ہزار روپے کا الاؤنس دیا جائے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2021 infodesk.pk . All Rights Reserved