منگل‬‮   7   دسمبر‬‮   2021
8

لڑکی کو محبت کا یقین دلانے کیلئے لڑکے اپنے کون سی اعضا نکال کر لڑکی کو بھجوادیئے۔۔ عاشقوں کیلئے ناقابل یقین خبر



آپ نے یہ جملا تو ضرور سنا ہوگا کہ محبت اندھی ہوتی ہے لیکن آج ہم آپ کو اسی کی ایک زندہ مثال کے بارے میں بتائیں گے جسے پڑھ کر آپ یقیناً حیران رہ جائیں گے۔جی ہاں، آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس نے اپنی محبوبہ کو محبت اور وفاداری کا یقین دلانے کیلئے اپنی بتیسی (32 دانتوں) کی قربانی دے ڈالی۔

مصری نوجوان کی جانب سے یہ انتہائی قدم اس وقت اٹھایا گیا جب اس کی گرل فرینڈ نے اس پر کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلق کا الزام لگایا۔کیک نامی لڑکے اور لیزا کی ملاقات اور دوستی محض 4 ماہ پہلے ہی ہوئی تھی تاہم گزشتہ ایک ہفتے سے دونوں کے درمیان بات چیت بند تھی اور لڑکی نے لڑکے کی جانب سے بھیجے جانیوالے پیغامات اور فون کالز کا جواب دینا بھی بند کر دیا تھا۔ایک دن لیزا نے اس کی کال اٹھالی جس پر کیک نے اس سے آخری بار ملاقات کی التجا کی، پھر دونوں کی مشاورت سے ایک ریسٹورینٹ کا انتخاب کیا گیا اور دونوں وہاں پہنچ گئے۔ریسٹورینٹ پہنچنے پر کیک نے لیزا کو اپنے دانتوں سے بنا ہار پیش کیا جسے دیکھ کر لیزا سمجھی کہ شاید یہ مصنوعی دانتوں سے بنایا گیا ہار ہے، بعدازاں جب کیک مسکرایا تو لیزا کے سامنے حقیقت کھل گئی۔رپورٹس کے مطابق کیک کی گرل فرینڈ نے اس کے اس عمل پر اسے پاگل قرار دیا اور تعلق ختم کرکے ریسٹورینٹ سے چلی گئی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2021 infodesk.pk . All Rights Reserved