منگل‬‮   7   دسمبر‬‮   2021
2

پورا ملک لرز اٹھا۔۔ رات گئے شدید زلزلہ۔ عوام میں خوف وہراس۔۔ کون کون سے شہر زیادہ متاثر ہیں۔۔؟پریشان کن خبر



انقرہ (نیوز ڈیسک) اسلامی ملک ترکی کے کئی شہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک دارالحکومت انقرہ سمیت دیگر شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ترک ڈیزاسٹر ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکی کا مغربی علاقہ تھا۔ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تین بج کر 40 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے کے بعد حکام نے ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کردیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ ترک اخبار ڈیلی صباح کے مطابق زلزلہ ترکی کے شمالی علاقوں میں آیا ہے جس کے جھٹکے انقرہ اور استنبول میں بھی محسوس کیے گئے۔ پہلے زلزلے کے 17 منٹ بعد 4.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2021 infodesk.pk . All Rights Reserved