منگل‬‮   7   دسمبر‬‮   2021
2

رات گئے پاکستان میں شدید زلزلہ۔۔ شدت کتنی تھی،کتنا نقصان ہوا۔۔۔پاکستان کیلئے افسوسناک خبر



سوات(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے
ضلع سوات سمیت گردو نواح اور بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خوف میں مبتلا ہو گئے۔خیبرپختونخوا کے ملا کنڈ ڈویژن کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمیں گہرائی125کلومیٹرتھی اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خوف میں مبتلا ہو گئی اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی۔دوسری طرف بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے مسحوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 25 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2021 infodesk.pk . All Rights Reserved