میٹا نے 11 ہزار سے زیادہ ملازمین کو کمپنی سے نکال دیا

ٹوئٹر کے بعد میٹا نے بھی ہزاروں ملازمین کو کمپنی سے نکال دیا ہے۔
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے 9 نومبر کو ایک خط میں بتایا کہ کمپنی کے 13 فیصد عملے یا 11 ہزار سے زیادہ ملازمین کو

فارغ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں بتایا کہ ‘آج میں میٹا کی تاریخ میں کی جانے والی سب سے مشکل تبدیلی کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کا حجم 13 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔

انہوں نے بتایا کہ ہم کمپنی کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات بھی کررہے ہیں۔
ملازمین کو فارغ کیے جانے کی رپورٹ کے بعد میٹا کے حصص کی قدر میں 4 فیصد کمی آئی۔
یہ میٹا کی 18 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہے جب اتنے زیادہ ملازمین کو کمپنی سے فارغ کیا جارہا ہے۔
مارک زکربرگ نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک لمحہ ہے مگر اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں تھا، جو لوگ ہمیں چھوڑ کر جارہے ہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
جن ملازمین کو نکالا جارہا ہے انہیں 16 ہفتوں کی تنخواہ دی جائے گی جبکہ 6 ماہ تک ہیلتھ انشورنس کے اخراجات بھی کمپنی ادا کرے گی۔
میٹا کی مارکیٹ ویلیو ایک سال پہلے ایک ہزار ارب ڈالرز سے زیادہ تھی جو اب گھٹ کر 270 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔