بھارت کے معروف ترین اداکار اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے، بالی ووڈ میں صف ماتم

بھارت کے معروف اداکار سدھانتھ سوریاونشی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ سدھانتھ سوریا ونشی کو جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا اور انہیں فوری طور
پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں پونے گھنٹے تک انہیں طبی امداد دی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
سدھانتھ نے کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’کسوٹی زندگی کی‘، ’زمین سے آسمان تک‘، ‘ممتا’، ‘قیامت’، ‘ورودھ’ اور ‘کیا دل میں ہے’ شامل ہیں۔