منگل‬‮   7   دسمبر‬‮   2021
5

ورلڈکپ میں پٹنے کے بعد عقل آ ہی گئی،بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ ۔۔۔کرکٹ کی دنیا سے شاندار خبر



دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی کرکٹ کونسل کے چیئرمین عبدالرحمٰن فلک ناز نے پاک، بھارت کرکٹ سیریز عرب امارات میں کرانے کی پیشکش کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچز کرانا سب سے بہترین قدم ہوگا۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میڈیا کے مطابق دبئی کرکٹ کونسل کے چیئرمین عبدالرحمان فلک ناز نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے لئے یواے ای کے میدانوں کی پیش کش کردی ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے کئی سال شارجہ میں کھیلا ہے، ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد شارجہ میں کیا جا سکتا ہے۔عبدالرحمان فلک ناز نے کہا کہ کرکٹ لوگوں کو قریب لاتی ہے اگر ہم بھارت کو پاکستان کے ساتھ سال میں ایک یا دو بار کھیلنے کے لیے آمادہ کرلیں تو یہ کرکٹ اور فینز کے لئے اچھا ہوگا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


اہم خبریں

دلچسپ و عجیب

تازہ ترین ویڈیو

Copyright © 2021 infodesk.pk . All Rights Reserved