ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، قومی ٹیم کے اوپننگ جوڑی نے نیا ریکارڈ اپنا نام کرلای

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ میں پاکستانی شاہینوں کی کارکردگی کی دنیا قائل ہو چکی ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ہدف کے تعاقب میں بابر اور رضوان کے درمیان 100 رنز سے زائد کی شراکت داری قائم ہوئی جس کے بعد پاکستانی اوپنرز کی جوڑی نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا۔بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچری رنز کی شراکت داری بنانے والی جوڑی بن گئی ہے۔ دونوں نے ا ب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تین بار 100 رنز کی شراکت داری بنائی۔

اس سے قبل بابر اور رضوان کی جوڑی نے گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور نمیبیا کے خلاف سنچری رنز کی شراکت داری قائم کی تھی۔
واضح رہے کہ بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی نے 9 ویں مرتبہ سنچری کی شراکت بنائی ہے