T20 ورلڈکپ کے فائنل میں انٹری کے بعد بابر نے سوشل میڈیا پر کیا پوسٹ کی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کی دھماکے دار انٹری کے بعد کپتان بابراعظم نے شائقین کو جیت کا لمحہ انجوائے کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اسٹیڈیم سے لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم نے ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔تصاویر میں بابر اور رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کے لیے جاتے جب کہ ایک تصویر میں ٹیم کو خوش ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ، بابر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس لمحے کو انجوائے کریں‘۔خیال رہےکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔بابر کی سیمی فائنل میں شاندار پرفارمنس پر شائقین کرکٹ بھی بے حد خوش ہیں یہی نہیں بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد کیمپ واپسی پر مداح ’ بابر چھا گیا ‘ کے نعرے لگاتے بھی سنے گئے۔